5 دسمبر، 2015، 11:30 PM

ترکی کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا اعلان

ترکی کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا اعلان

ترکی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار آفیف شیرون نے بتایا ہے کہ ترکی اسرائیل تعلقات جلد ناظم الامور کی سطح پر آجائیں گے۔ ترکی نے پانچ سال پہلے اپنے بحری جہاز پر حملے کے بعد اسرائیل سے سفارتی تعلقات سیکنڈ سیکریٹری کی سطح تک کم کر دیئے تھے۔ صہیونی حکومت کے اس عہدیدار نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل شام کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ سیکورٹی تعاون بھی کرسکتے ہیں۔ مذکورہ صیہونی عہدیدار نے مزید کہا کہ مستقبل میں ترکی اور سرائیل کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات پوری طرح سے معمول پر آجائیں گے۔ سیاسی مبصرین، ترکی کی جانب سے خطے میں سرگرم دہشت گردوں کی طویل حمایت کے بعد ، سرکاری دہشت گردی کی علامت سمجھی جانے والی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو، معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔

News ID 1860085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha