مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش نے مصر کے صوبے الجیزہ میں 4 مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش سے وابستہ ایک گروہ نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اس بیان میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصری سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بیان میں مصری سیکورٹی فورسز کو "ستمگر حاکم کے فوجیوں" کا نام دیا گیا ہے۔
داعش نے مصر کے صوبے الجیزہ میں 4 مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News ID 1859960
آپ کا تبصرہ