25 نومبر، 2015، 11:01 PM

ترکی کا روس کے خلاف اقدام بہت بڑا اشتباہ

ترکی کا روس کے خلاف اقدام  بہت بڑا اشتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے روس کے خلاف ترکی کے اقدام کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے خطرناک اقدام کی امریکہ کی طرف سے حمایت اور زیادہ خطرناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے روس کے خلاف ترکی کے اقدام کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے خطرناک اقدام کی امریکہ کی طرف سے حمایت اور زیادہ خطرناک ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ ترکی نے روس کی جنگی جہاز کو شام کی سرحد کے اندر گرا کر بہت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کیا ہے جس کا فائدہ دہشت گردوں کو پہنچےگا ، انھوں نے کہا کہ ترکی کے غلط اقدام کی امریکہ نے حمایت کرکے مزید غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچے گا جبکہ دہشت گردوں کو اس بہت بڑا فائدہ ملےگا۔

لاریجانی نے کہا کہ افغانستان اور عراق پر امریکی تسلط کے بعد دہشت گردی کو فروغ ملا اور امریکہ آج بھی دہشت گردوں کی اعلانیہ حمایت کررہا ہے اور امریکی اتحاد میں شامل بہت سے ملک دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔

News ID 1859853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha