مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پینٹا گون میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں آرمی چیف نے خطے کو درپیش چیلنجز پرپاکستان کانقطہ نظر پیش کیا جب کہ ایشٹن کارٹر نے آپریشن ضرب عضب کے اثرات کا ذکر کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورشدت پسندی کے خلاف امریکا پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا جب کہ دہشت گردی جیسےعالمی مسئلے کے خلاف دونوں ملک مل کر کام کرتے رہیں گے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پینٹا گون میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی۔
News ID 1859672
آپ کا تبصرہ