مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کھٹمنڈو کے صدارتی محل میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔ نئے وزیراعظم کے۔ پی شرما اولی اور دیگر وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نئے وزیراعظم کو آئینی بحران ، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور دو تباہ کن زلزلوں کی تباہی کے بعد ملک کی تعمیر نو کے مسائل کا سامنا ہے ۔ نیپالی پارلیمنٹ نے اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران587 میں سے 338ووٹوں سے پی کے شرما کو نیا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔
کھٹمنڈو کے صدارتی محل میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔ نئے وزیراعظم کے۔ پی شرما اولی اور دیگر وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
News ID 1858828
آپ کا تبصرہ