9 اکتوبر، 2015، 1:21 AM

عمران خان پر غیرملکی چندہ لیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام

عمران خان پر غیرملکی چندہ لیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام

پاکستان میںکے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف غیر ملکی چندے سے چلتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بیرونی چندے کو پاکستان میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف غیر ملکی چندے سے چلتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بیرونی چندے کو پاکستان میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا ہے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو غیرملکیوں سے فنڈ لینے کی ممانعت ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کےاحکامات کی پابندی کرتی رہی ہیں اور  وہ غیر ملکیوں سے فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ جمع کراتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت غیر ملکی چندے سے چلتی ہے اور اسے یہودی، سکھ اور ہندوؤں نے چندہ دیا، پی ٹی آئی کے امریکہ سے چندہ لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں جب کہ عمران خان کی جماعت نے بیرونی چندے کو ملک میں عدم استحکام کے لیے استعمال کیا اور یہ چندہ نہ صرف الیکشن کمیشن سے چھپایا گیا بلکہ دھرنوں کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کیلیے بھی استعمال کیا گیا۔ اس سے قبل عمران خان نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو سب سے کرپٹ اور ٹیکس چـور انسان قراردیا تھا عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزير ا‏عظم نواز شریف صرف اپنی ذاتی تجارت کے لئے وزیر اعظم بنتے ہیں انھیں عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی خیال نہیں ہے اور انھوں نے جو عوام سے وعدے بھی کئے تھے ان میں سے بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

News ID 1858717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha