6 اکتوبر، 2015، 12:17 PM

ریاست کیرولینا کو بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا

ریاست کیرولینا کو بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا

امریکی جنوبی ریاست کیرولینا کو شدید بارشوں کی وجہ سے تاریخ کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جنوبی ریاست کیرولینا کو شدید بارشوں کی وجہ سے تاریخ کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ‘جاکوین’ کیریبیئن جزیرے ‘بہامازسے ٹکرانے کے بعد امریکہ کے مشرقی ساحل کے قریب سے گزرتے ہوئے بحر اوقیانوس کی جانب مزید آگے بڑھ گیا تاہم طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا  میں معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں اورمختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں افراد  اپنے گھرچھوڑ کرمحفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ جنوبی کیرولینا کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرآب آ گئی ہیں اور کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ شدید بارشوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے سیلاب کی صورتحال کے باعث ریاست میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امریکی نیشنل گارڈز،پولیس اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

News ID 1858662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha