مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغاستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں طالبان اور القاعدہ کے اکثر دہشت گرد داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعت ہیں۔ افغان سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
![افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 داعش دہشت گرد ہلاک افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 داعش دہشت گرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/09/13/3/1830834.jpg?ts=1486462047399)
افغاستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں طالبان اور القاعدہ کے اکثر دہشت گرد داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔
News ID 1858212
آپ کا تبصرہ