27 جون، 2015، 1:59 PM

خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے

خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے

ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان پر دہشت گردی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان  کے وزیر خزانہ ارون  جیٹلی نے پاکستان پر دہشت گردی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔ اطلاعات  کے مطابق اپنے ایک بیان میں  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو ہوا دی ہے جس کے اثرات ہمارے ملک پر پڑے جبکہ وہ لگاتار سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے حالانکہ بھارت پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک دیکھنے کے حق میں ہے۔انھوں نے کہا کہ حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلیے سنجیدہ ہوکرکوشش کرنی چاہئیں کیونکہ دہشت گردی سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

News ID 1856177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha