26 جون، 2015، 4:46 AM

گجرات میں سیلاب کے نتیجے میں41 افراد ہلاک

گجرات میں  سیلاب کے نتیجے میں41 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے  میں41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، بھارتی فضائیہ کے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقے میں مزید بارش کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے 2 اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے41 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد گھر زمین بوس ہوگئے ہیں، دونوں اضلاع میں بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔

News ID 1856147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha