مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے پاکستان میں گھسنے والے 10 طالبان دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 10 سے 15 دہشت گردوں نے افغان سرحدی علاقے سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے ان کی نقل و حرکت دیکھتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے شونگزئی میں کی گئی جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی لاشیں فورسز کی تحویل میں ہیں۔
مہر نیوز/13 اپریل / 2015 ء : پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے پاکستان میں گھسنے والے 10 طالبان دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1853341
آپ کا تبصرہ