مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج سید محمد حسن ابوترابی دام توفیقہ
آپ کی والدہ مکرمہ جو ایک انقلابی، عبادت گزار اور جلیل القدر روحانی گھرانے سے منسوب خاتون تھیں ان کے انتقال پر جناب عالی اور دوسرے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ آپ کے والد بزرگوار اور اسارت سے آزاد ہونے والے نامور بھائی مرحوم آقائ حاج سید علی اکبر ابو ترابی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان سب کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
23/فروردین / 1394
آپ کا تبصرہ