مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن پر بھیانک جرائم میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے سعودی عرب نے یمن کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈالدیا ہےسعودی عرب کے تازہ فضائی حملوں مین 20 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی جنگی جہازوں نے تعز شہر کے کئی مراکز پر حملے کئے ہیں ، سعودی عرب بھی اسرائيل کی طرح صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے سعودی بزدلوں کی مسلط کردہ جنگ میں دس ممالک بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں ، سعودی عرب کے خطے میں چھوٹا امریکہ یا چھوٹا شیطان قراردیا جارہا ہے عرب قومیں سعودی عرب سے سخت متنفر ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے پیدا کردہ طوفان میں خود سعودی عرب کی کشتی ڈوب جائے گی۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر لیبیا، افغانستان ، پاکستان، عراق اورشام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ان ممالک میں دہشت گردوں کی آشکارا پشتپناہی کی اورعدم استحکام پیدا کیا اور لاکھوں مسلمانوں کو مشکلات اور تباہی سے دوچار کیا اور اب سعودی عرب نے یمن کی تباہی کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب امریکہ کے تعاون سے اپنے داخلی استحکام کی خاطر دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ سعودی عرب کو خطے میں چھوٹے امریکہ اور چھوٹے شیطان سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب نے یمنی عوام پر ظلم و ستم میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ