مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت کو عراقی فورسز نے تین طرف سے محاصرے میں لےرکھا ہےعراقی فورسز نے دسیوں خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا ہے عراقی فورسز نے عام شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے تکریت شہر میں پیشقدمی متوقف کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے المالحہ گاؤں پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔ ادھر تکریت کے مغرب نے عراقی فورسز نے 7 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جو رضاکار فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
آپ کا تبصرہ