10 مارچ، 2015، 12:18 PM

آیت اللہ شاہرودی

امریکی حکومت پیمان شکن اور بد عہد حکومت ہے

امریکی حکومت  پیمان شکن اور بد عہد حکومت ہے

مہر نیوز/10 مارچ/ 2015 ء : خبرگان کونسل کے نائب سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عہد شکن حکومت اور بد عہد حکومت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق خبرگان کونسل کے نائب سربراہ آیت اللہ شاہرودی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عہد شکن حکومت اور بد عہد حکومت ہے۔ آیت اللہ شاہرودی نے کہا کہ انقلاب اسلامی اپنے اعلی اہداف کی سمت طاقت اور قدرت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اور ایران سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام علمی میدانوں میں آگے کی سمت بڑھ رہا ہے۔ آیت اللہ شاہرودی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں  اسلام کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں سے استفادہ کررہی ہیں اور اس سلسلے میں سلفی وہابی دہشت گرد استکباری طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انبیاء ، اولیاء اور صحابہ کرام کے مزاروں اور ان کی قبور کی توہین کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا اور یہ کام سلفی وہابی عراق و شام اور دیگر اسلامی ممالک میں انجام دے رہے ہیں۔ جو اسلامی تعلیمات اور روایات کے خلاف ہے۔

News ID 1851456

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha