مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہ سلمان بن عبد العزیز سمیت اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ