12 اکتوبر، 2014، 1:52 PM

امریکہ

امریکہ کا داعش کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالرکا خرچہ

امریکہ کا داعش کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالرکا خرچہ

مہر نیوز/12 اکتوبر/ 2014 ء :امریکی حکام کے مطابق داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالر کاخرچہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالر کاخرچہ ہورہا ہے۔ پنٹاگون کے اعداد و شمارکے مطابق عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی فضائی آپریشن پر اخراجات کا تخمینہ 76 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالرز یومیہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 اگست سے 2 اکتوبر تک فضائی آپریشن پر 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں ۔ امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے پہلی بار اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں دیگر لڑاکا طیاروں کے ساتھ اے سی 130 گن شپ بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ 70 برسوں میں امریکہ کی تمام جنگوں کے اخراجات سعودی عرب ادا کرتا رہا ہے اور داعش کے خلاف جنگ نیز شام کی حکومت کو گرانے کے اخراجات بھی سعودی عرب ادا کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ امریکہ جانتا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کا اصلی مرکز ہے جو دہشت گردوں کی سرپرستی، حمایت اور مدد کررہا ہے۔

News ID 1842142

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha