26 ستمبر، 2014، 1:47 PM

پاکستانی سپریم کورٹ

وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور

وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور

مہر نیوز/26 ستمبر/ 2014 ء :پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستان کے  وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران فوج اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور پاک فوج کے کردار کو مجروح کرنے کی کوشش کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ عرفان قادر کے مطابق ہم نے وزیر اعظم کو کیس میں فریق بنانے کی بات کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگائے تھے تاہم درخواست کے حوالے سے تمام اعتراضات دور کر دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی جس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

News ID 1841298

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha