31 اگست، 2014، 5:24 PM

افغانستان

افغانستان میں خوفناک تصادم كے نتیجے میں 23 افراد ہلاک

افغانستان میں خوفناک تصادم كے نتیجے میں 23 افراد ہلاک

مہر نیوز/31 اگست / 2014 ء : افغانستان كے صوبہ ہرات میں مسافر وین اور آئل ٹینكر كے درمیان خوفناک تصادم كے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان كے صوبہ ہرات میں مسافر وین اور آئل ٹینكر كے درمیان خوفناک تصادم كے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں اسلام قلعہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک مسافر وین تیل كے ٹینكر سے ٹكرا گئی۔ صوبائی صحت عامہ كے حكا م  کے مطابق حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جب كہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل كردیا گیا ہے۔

News ID 1840067

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha