16 اگست، 2014، 12:01 AM

عراقی وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑنے پر رضامند

عراقی وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑنے پر رضامند

مہر نیوز/15 اگست / 2014 ء : عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے اپنا عہدہ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے اپنا عہدہ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ وزیراعظم نوری المالکی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد صدر کی جانب سے نامزد کئے جانے والے حیدر العابدی نئے وزیراعظم بن گئے، دوسری جانب استعفے کے حوالے سے نوری المالکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملکی اتحاد قائم رکھنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ سبکدوش وزیراعظم کی جانب سے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے صدارتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست بھی واپس لے لی جائے گی۔یاد رہے کہ عراق میں جاری سیاسی بحران کے پیشِ نظر ملک کے صدر نے حیدر العبادی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی تاہم نوری المالکی نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1839392

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha