11 جولائی، 2014، 12:29 AM

جرمنی

جرمنی نے امریکی سی آئی اے کے چیف کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

جرمنی نے امریکی سی آئی اے کے چیف کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

مہر نیوز/11 جولائی / 2014 ء : امریکی سی آئی اے کی طرف سے جرمنی کے سیاستدانوں کی جاسوسی کے بعد جرمن حکومت نے امریکی سی آئی اے چیف آفیسرکو ملک سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی طرف سے جرمنی کے سیاستدانوں کی جاسوسی کے بعد جرمن حکومت نے امریکی  سی آئی اے چیف آفیسرکو ملک سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سی آئی اے انٹیلی جنس افسر امریکی سفارت خانے میں تعینات تھا اور اسے گذشتہ ہفتے مبینہ طور پر جرمن سیاستدانوں کی جاسوسی کرنے کے الزمات میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک جرمن فوجی کے خلاف بھی جاسوسی کے الزامات میں تفتیش جاری ہے، جرمن حکومت کے ترجمان کے مطابق امریکی سفارت خانے میں تعینات سی آئی اے کے نمائندہ کو فوری طور ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، جرمن پارلیمنٹ سیکرٹ سروس کمیٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے افسرکو ملک سے نکالنے کا فیصلہ سیاستدانوں کے جاسوسی کے الزامات کی تحقیق میں تعاون نہ کرنے کے باعث کیا گیا۔امریکہ نے جرمنی کی جانب سے لگائے گئے جاسوسی کے الزامات کو مسترد نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جرمن انٹیلی جنس سروس کے ایک ملازم کو امریکی سکیورٹی ایجنسی کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی دوران ایک جرمن فوجی کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں شامل تشویش کیاگیا ہے۔ امریکہ اور جرمنی گذشتہ کئی دہائیوں سے قریبی حلیف رہے ہیں تاہم گذشتہ سال امریکی نیشنل سیکورٹی کی جانب سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ٹیلی فون کو ٹیپ کئے جانے کے اسکینڈل نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلق میں خلیج پیدا کردی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اپنے تمام اتحادی ممالک کی جاسوسی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

News ID 1838162

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha