26 جون، 2014، 7:10 PM

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت ٹھکرا دی

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت ٹھکرا دی

مہر نیوز/ 26 جون / 2014 ء : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ کا مشترکہ دورہ کرنے کی دعوت دی جسے عمران خان نے ٹھکرا دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ کا مشترکہ دورہ کرنے کی دعوت دی جسے عمران خان نے ٹھکرا دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف نے عمران خان کو دعوت دی تھی کہ ان کے ساتھ مل کر بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کریں، لیکن عمران خان نے ان کی یہ دعوت مسترد کر دی۔ عمران خان نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو ساتھ لے جائیں۔

News ID 1837589

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha