مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جہاں کہیں بھی ہوگا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نشانے کی زد پر ہوگا اور سپاہ پاسداران کے پاس دشمن کے مفادات کو ہرجگہ نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم آج حضرت امام خمینی (رہ) کی پچیسویں برسی منانے کی تیار کررہے ہیں اور حضرت امام خمینی (رہ) نے ایران میں عظیم انقلاب کی داغ بیل ڈال کر عالمی اقوام کو طاغوتی طاقتوں سے نجات حاصل کرنے کا راستہ بتایا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ہم صرف دھمکی نہیں دے رہے ہیں بلکہ ایسی بات کررہے ہیں جسے ہم عملی جامہ پہنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے اپنی طاقت میں اضآفہ دشمن کی طاقت کے پیش نظر کیا ہے جتنا ہمارا دشمن قوی ہے ہم نے بھی اس سے کئي گنا زيادہ قوت اور قدرت حاصل کرلی ہے اور ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہماری میز پر بھی تمام دفاعی آپشنز موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ