مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی تہران میں ایک تقریب کے دوران نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی برسوں سے عالمی شیاطین اور ان کے طرفداروں کے ساتھ بر سر پیکار ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے تمام چھوٹے بڑے اور اندرونی و بیرونی دشمن برسوں سے اسلامی نظام کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں سرگرم عمل ہیں وہ انقلاب اسلامی کو شکست دینے کے سلسلے میں متحد اور منسجم ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اسلام اور ایران کے دشمنوں کے ساتھ اس طولانی جنگ میں بڑے تجربات حاصل کئے ہیں ہماری طاقت اور قدرت اس بات کا مظہر ہے کہ ہم نے دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ آج دشمن کو ہماری طاقت اور توانائی کا اچھی طرح علم ہے اگر ہمارے پاس طاقت نہ ہوتی تو دشمن متعدد بار ہم پر حملے کرچکا ہوتا ۔ آج ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈآل کر بات کررہے ہیں آج دشمن اپنی بات منوانے کے بجائے ہماری بات ماننے پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ