26 مئی، 2014، 3:06 PM

ہندوستان

ہندوستان میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں 40 افراد ہلاک

ہندوستان میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں 40 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 26 مئی / 2014 ء : ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  کی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں چریڑ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھ دھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News ID 1836447

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha