مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گیس کو یوکرائن کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن پساکی نے روس کی جانب سے توانائی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرائن کو پٹرولیم کے لیے اب جو قیمت روس کو ادا کرنا پڑ رہی ہے اس کا تعین عالمی مارکیٹ نہیں کرتی۔ صدر اوبامہ نے جرمن چانسلر کو بتایا کہ اگر یوکرائن میں حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو روس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کرنی چاہیے۔ ادھر روس کےصدر پوتین نے کہا ہے کہ یورپ کو گیس فراہم کرنے کے لیے روس اپنی ذمہ داری پوری کرے گا لیکن یوکرائن کے قرضے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کومداخلت کرنے کاکوئی اختیارنہیں ہے۔
مہر نیوز/ 12 اپریل / 2014 ء :امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گیس کو یوکرائن کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جبکہ روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرائن کے قرضے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کومداخلت کرنے کاکوئی اختیارنہیں ہے۔
News ID 1835028
آپ کا تبصرہ