مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 4 ہزار پاکستانی قیدی موجود ہیں سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اور انھیں 2 وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ دوسری جانب جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے 20 ہزار ریال تک رشوت طلب کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں رواں برس کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین متعارف کئے جانے کے بعد 4 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی حکام نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے پاکستانی حکومت صرف آل سعود کو راضی رکھنے اور ان کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کرنے میں مصروف ہے اور اسے اپنے شہریوں کی حالت زار پر کوئي توجہ نہیں۔

مہر نیوز/ 16 فروری/ 2014 ء :سعودی عرب کی جیلوں میں 4 ہزار پاکستانی قیدی موجود ہیں سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اور انھیں 2 وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے 20 ہزار ریال تک رشوت طلب کر رہے ہیں۔
News Code 1833360
آپ کا تبصرہ