مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے یورینیم کی افزودگی کو 60 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے بعض نمائندے ایرانی حکومت کو 60فیصد یورینیم کی افزودگی بڑھانے کا پابند بنانا چاہتے ہیں ادھر بعض نمائندوں نے سنٹریفیوجز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایرانی پارلیمانی نمائندے صنعت، طبابت اور زراعت میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یورینیم کی افزودگی کو 60 فیصد تک ضروری سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ