17 دسمبر، 2013، 5:26 PM

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ

مہر نیوز/17 دسمبر /2013ء: امریکہ میں ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبراگاڑے کی گرفتاری پر ہندوستانی وزیرِ خارجہ اور اہم سیاستدانوں نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبراگاڑے کی گرفتاری پر ہندوستانی وزیرِ خارجہ اور اہم سیاستدانوں نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔ ہندوستانی قونصل خانے کی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبراگاڑے کو امریکی شہر نیویارک میں حکام کے مطابق اپنے گھریلو ملازم کے لیے غلط دستاویزات اور غلط بياني کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارت خانے کی اس سینیئر اہل کار کو گرفتاری کے وقت ہتھکڑی پہنائی گئی تھی جس کے بعد مبینہ طور پر انھیں برہنہ تلاشی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور انھیں عام مجرموں کے ساتھ حوالات میں رکھا گیا۔ انھیں اب ڈھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ دیویانی ان الزامات سے انکار کرتی ہیں۔ ہندوستانی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید نے امریکی حکام کے اس رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سفارت کار سے ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ اسی وجہ سے منگل کی صبح کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے امریکی کانگریس کے ارکان سے ملنے سے انکار کر دیا۔

News ID 1831390

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha