10 دسمبر، 2013، 6:54 AM

اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا

اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا

مہر نیوز/10 دسمبر /2013ء: بحیرہ مْردارکو سوکھنے سے بچآنے کے لئے اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا جس سے تینوں ملکوں میں پانی کی قلت کودورکیاجاسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ مْردارکو سوکھنے سے بچآنے کے لئے اسرائیل، اردن اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پاگیا جس سے تینوں ملکوں میں پانی کی قلت کودورکیاجاسکے گا۔  تینوں ملکوں کے درمیان پانی کامعاہدہ واشنگٹن میں ورلڈبینک کے ہیڈکوارٹرمیں ہوا۔اس منصوبے پردوسوپچاس ملین ڈالرسے چارسوملین ڈالرلاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت بحیرہ احمرسے ایک پائپ لائن کے ذریعے پانی بحیرہ مْردار میں ڈالاجائیگاتاکہ اسے سوکھنے سے بچایاجاسکے جبکہ اردن میں ایک ڈی سالینیشن پلانٹ لگا کرسمندرکے پانی کو استعمال کے قابل بنایاجائیگا جس سے خطے کے عوام کو80سے 100ملین کیوسک میٹرصاف پانی مل سکے گا اور تینوں ممالک میں پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ پر قابو پایا جاسکے گا۔

News ID 1831158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha