مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے غیر ملکی غریب مزدوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے آپریشن کے دوران پولیس اور غریب مزدوروں کے درمیان تصادم 2 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاض کے قریب ضلع منفوحاح میں غیر قانونی تارکین وطن اور پولیس کے درمیان تصادم ہواہے۔اقامہ کی مدت پوری ہونے کے باوجودارالحکومت میں مقیم افرادنے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس اور افریقی باشندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے سعودی پولیس نے اب تک ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔
مہر نیوز/10 نومبر/2013ء: سعودی حکومت نے غیر ملکی غریب مزدوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے آپریشن کے دوران پولیس اور غریب مزدوروں کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1830221
آپ کا تبصرہ