8 نومبر، 2013، 2:34 PM

فلپائن

فلپائن میں طوفان سے 3 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں

فلپائن میں طوفان سے 3 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد  بے گھر ہوگئے ہیں

مہر نیوز/8 نومبر/2013ء: فلپائن میں سال کا بد ترین طوفان ہیان ٹکرانے کے بعد معمولات زندگی درہم بر ہم ہوگیا۔ اب تک 3افراد ہلاک اور سوا لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں سال کا بد ترین طوفان ہیان ٹکرانے کے بعد معمولات زندگی درہم بر ہم ہوگیا۔ اب تک 3افراد ہلاک اور سوا لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئےہیں۔ اب تک کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ہیان ساحل سے ٹکرانے کے بعد اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواوٴں کے باعث بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا۔ منیلا میں مٹی کاتودہ گرنے سے متعدد ٹیلی فون کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فلپائن کے جزیروں پر اونچے پہاڑنہ ہونے کے سبب طوفان کی شدت میں کمی کا امکان نہیں ہے۔ اب تک 3افراد ہلاک اور سوا لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

News ID 1830149

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha