7 نومبر، 2013، 11:51 AM

بولیویا

بولیویا میں ونزوئلا کے آنجہانی رہنما کا مجسمہ نصب

بولیویا میں ونزوئلا کے آنجہانی رہنما کا مجسمہ نصب

مہر نیوز/7 نومبر/2013ء: بولیویا میں ونزوئلا کے آنجہانی رہنما ہوگو شاویز کا مجسمہ نصب کردیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بولیویا میں ونزوئلا کے آنجہانی رہنما ہوگو شاویز کا مجسمہ نصب کردیاگیا ہے۔ بولیویاکے صدرایوو مورالز نے ونزوئلا کے سابق آنجہانی صدر ہوگو شاویز کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں عام لوگوں کے علاوہ فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔ ہوگو شاویز کا مجسمہ 9فٹ اونچا ہے۔ فوجی لباس زیب تن کیے مجسمے کا بایاں ہاتھ ہوا میں لہراتا ہوا بنایا گیا ہے۔

بولیویا کے صدر مورالز آنجہانی ونزوئلا کے صدر کو اپنا بڑا بھائی کہتے ہیں۔ونزوئلا کے سابق صدر ہوگو شاویز امریکہ اور استعماری طاقتوں کے خلاف تھے۔

News ID 1830124

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha