مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین حاجی عدیل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کا قلمدان بھی وزیر اعظم نواز شریف کے پاس ہےاورکمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو بطور وزیر خارجہ طلب کیا جائے گا کیونکہ وزارت خارجہ دو حصوں میں تقسیم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آدھا عملہ سرتاج عزیز اور آدھا طارق فاطمی کے ساتھ ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سینیٹر حاجی عدیل کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین حاجی عدیل نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس وزارت خارجہ اوروزارت دفاع کے قلمدان ہیں،لیکن وہ کمیٹیز کے اجلاسوں میں نہیں آتے، انہیں وزیر خارجہ کی حیثیت سے آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔ حاجی عدیل نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم دستیابی کے باعث وزارت خارجہ کے حکام ان سے بطور وزیر خارجہ رہنمائی حاصل نہیں کر سکتے، دفترخارجہ دو حصوں میں تقسیم ہے، آدھا عملہ سرتاج عزیز اور آدھا طارق فاطمی کے ساتھ ہے،دفترخارجہ تقسیم ہونے کے باعث بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے غیر فعال ہیں، جس کی شکایت کئی ممالک بھی کرتے ہیں۔
مہر نیوز/ 5 اکتوبر/2013ء: پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین حاجی عدیل نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کا قلمدان بھی وزیر اعظم نواز شریف کے پاس ہےاورکمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو بطور وزیر خارجہ طلب کیا جائے گا کیونکہ وزارت خارجہ دو حصوں میں تقسیم ہے۔
News ID 1828824
آپ کا تبصرہ