مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں داوٴد انجینئرنگ کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد تدریسی عمل معطل ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق داوٴد انجینئرنگ کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان پوسٹر پھاڑنے پر تصادم ہوگیا۔ تصادم میں دونوں جانب سے ڈنڈوں کے استعمال سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ طلبہ تنظیموں کے تصادم کے باعث کالج میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔
مہر نیوز/ 17 ستمبر/2013ء: پاکستان کے شہرکراچی میں داوٴد انجینئرنگ کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد تدریسی عمل معطل ہوگیاہے۔
News ID 1827941
آپ کا تبصرہ