10 اگست، 2013، 4:55 PM

سعودی عرب

سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ جاری/ ولیعہد کو ہٹانےکی کوشش

سعودی عرب میں اقتدار کی جنگ جاری/ ولیعہد کو ہٹانےکی کوشش

مہر نیوز/10 اگست /2013ء: سعودی عرب میں حکمراں خاندان آل سعود کے درمیان اقتدار پر قبضہ کرنے کی مخفیانہ جنگ جاری ہے اور ولیعہد سلمان بن عبد العزیز کو ہٹا کر کسی جوان سعودی شہزادے کو ولیعہد بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں حکمراں خاندان آل سعود کے درمیان اقتدار پر قبضہ کرنے کی مخفیانہ جنگ جاری ہے اور ولیعہد سلمان بن عبد العزیز کو ہٹا کر کسی جوان سعودی شہزادے کو ولیعہد بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جوان شہزادوں اور پرانی نسل کے شہزادوں میں اقتدارکی مخفیانہ جنگ حساس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے تازہ ترین مرحلے میں سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبد العزیز کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی جوان سعودی شہزادے کو ولیعہد بنانے کی درپردہ کوششیں جاری ہیں جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ ہر ایسے اقدام سے  گریز کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے سعودی عرب کے مستقبل پر منفی اثرات قائم ہوں لیکن سعودی جوان شہزادوں کے  ای قوی گروپ کا امریکہ کے ساتھ مضبوط اور قوی رابطہ ہے جس کی  وجہ سے آل سعود خاندان کے درمیان کشیدگی  بڑھ رہی ہے۔باخـر ذرائع کے مطابق امریکہ کو سعودی شہزادوں کے درمیان کشیدگی پر تشویش لاحق ہے اور امریکہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولیعہد بنانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ مقرن بن عبد العزیز کے امریکہ اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

News ID 1826168

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha