مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں کل بدھ سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی نے اپنی طرف منسوب کیا ہے رمضان شھر اللہ ہے یہ اللہ کا مہینہ ہے یہ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔شيخ صدوق(عليہ الرحمہ) نے معتبر سند کيساتھ امام علي رضا (ع)سے اور حضرت نے اپنے آباء طاہرين (ع) کے واسطے سے اميرالمومنين (ع) سے روايت کي ہے کہ آپ نے فرمايا: ايک روز رسول اللہ (ص) نے ہميں خطبہ ديتے ہوئے ارشاد فرمايا کہ اے لوگو! تمہاري طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہينہ آرہا ہے - جس ميں گناہ معاف ہوتے ہيں - يہ مہينہ خدا کے ہاں سارے مہينوں سے افضل و بہتر ہے- جس کے دن دوسرے مہينوں کے دنوں سے بہتر، جس کي راتيں دوسرے مہينوں کي راتوں سے بہتر اور جس کي گھڑياں دوسرے مہينوں کي گھڑيوں سے بہتر ہيں- يہي وہ مہينہ ہے جس ميں حق تعاليٰ نے تمہيں اپني مہمان نوازي ميں بلايا ہے اور اس مہينے ميں خدا نے تمہيں بزرگي والے لوگوں ميں قرار ديا ہے کہ اس ميں سانس لينا تمہاري تسبيح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے - اس ميں تمہارے اعمال قبول کيے جاتے اور دعائيں منظور کي جاتي ہيں۔
رمضان المبارک
ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں بدھ سے رمضان المبارک کا آغاز
مہر نیوز/9جولائی/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں کل بدھ سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہينہ ہے جس ميں گناہ معاف ہوتے ہيں يہ مہينہ خدا کے ہاں سارے مہينوں سے افضل و بہتر ہے-
News ID 1824713
آپ کا تبصرہ