مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئنز کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپیکر ایاز صادق کے احکامات پر خورشید شاہ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سابقہ حکومت میں وزیرِ مذہبی امور رہنے والے سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہیں جو بیالیس نشستوں کے ساتھ عددی لحاظ سے قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔
آپ کا تبصرہ