5 جون، 2013، 5:04 AM

شامی علماء اہلسنت

قرضاوی کا فتوی دین و سنت کی روح کے خلاف

قرضاوی کا فتوی دین و سنت کی روح کے خلاف

مہر نیوز/5 جون /2013ء:شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وہابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں فتنہ انگیز فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قراردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شیخ حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے اہلسنت علماء اتحاد نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں قطر کے سلفی وہابی شیخ یوسف قرضاوی کے شام کے بارے میں فتنہ انگیز فتوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دین اسلام اور سنت رسول اللہ (ص) کے خلاف قراردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شیخ، حکومت قطر کی طرح اسرائیلی ایجنٹ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کو شیخ یوسف قرضاوی جیسے فتنہ پرور افراد کی ضرورت نہیں کیونکہ امت مسلمہ اچھی طرح جانتی ہے کہ قطری شیخ ، حکومت قطر کی طرح علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ۔ شام کےاہلسنت علماء نے قطری شیخ کے حزب اللہ لبنان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ قطر کے فتنہ پرور شيح کےبہکاوے میں نہ آئيں اور یہ جان لیں کہ امت مسلمہ کے درمیان افتراق پھیلانے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں بلکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں واضح رہےکہ شیخ قرضاوی نے اسرائیل کے خلاف آج تک کوئی فتوی صادر نہیں کیا اور اس نے حال ہی میں حزب اللہ کے خلاف گمراہ کن  فتوی صادر کرتے ہوئے سلفی وہابیوں کو شام میں جنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1822966

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha