مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایک خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے شام کے شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کےحملے کے بارے میں تحقیق کے لئے اپنی ٹیم روانہ کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی اور عربی ممالک کے حامی دہشت گردوں کی طرف سے حلب میں شام کے شہریوں پر کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کو علاقائي اور عالمی امن کے لئے خطرے کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے وحشیانہ اور غیر قانونی اقدام کے خلاف اقوام متحدہ کو فوری طور پر تحقیق کرنی چاہیے علی اکبر صالحی نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور دہشت گردوں کے اس اقدام کی ذمہ داری ان کے حامی ممالک کے دوش پر عائد ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ