مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری نےبرسلز میں ایک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں شام کے صوبہ ادلب پر کیمیاوی گیس کےحملے کی بین الاقوامی سطح پرتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے وہابی دہشت گردوں کے حامی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں دہشت گردوں کی طرف سے حقائق کو تحریف کرکے پیش کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ادلب پر کیمیاوی گیس کا حملہ وہابی دہشت گردوں کا کارنامہ ہے اور دہشت گردوں کے اس کارنامے کو ان کے حامی تحریف کرکے شامی حکومت کی طرف منسوب کرنا چاہتے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےحامیوں نے دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کررکھے ہیں اور دہشت گرد اس سے قبل بھی اس گیس کا استعمال کرچکے ہیں۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ