مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت پارلیمانی امور نے 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، آج رات 12 بجے قومی اسمبلی تحلیل تصور ہوگی جبکہ وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن رات 12بجے جاری کیا جائے گا وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن وزارت پارلیمانی امور نے صدر زرداری کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت قومی اسمبلی مدت پوری ہونے پر رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی۔ نوٹی فکیشن کی کاپی سیکریٹری صدر مملکت، پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم، سیکریٹری الیکشن کمیشن، سیکریٹری قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، تما م وزارتوں، صوبائی چیف سیکریٹریز، اٹارنی جنرل پاکستان اور پرنسپل انفارمیشن افسران کو بھجوا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن آج رات 12 بجے جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیران کے عہدے رات 12 بجے ختم ہو جائیں گےجبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نگراں وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے تک وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہیں گے۔
مہر نیوز/16 مارچ /2013ء: پاکستان کی وزارت پارلیمانی امور نے 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، آج رات 12 بجے قومی اسمبلی تحلیل تصور ہوگی جبکہ وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن رات 12بجے جاری کیا جائے گا۔
News ID 1818869
آپ کا تبصرہ