14 مارچ، 2013، 1:58 PM

پوپ

ارجنٹیناکے بشپ کیتھولک عیسائيوں کے نئے پوپ منتخب

ارجنٹیناکے بشپ کیتھولک عیسائيوں کے نئے پوپ منتخب

مہرنیوز۔ 14 مارچ/ 2013ء :ارجنٹیناسے تعلق رکھنے والے ماریوبرگوگلیو کوکیتھولک عیسائيوں کا نیا پوپ منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹیناسے تعلق رکھنے والے ماریوبرگوگلیو کوکیتھولک عیسائيوں کا نیا پوپ منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ پوپ فرانسس کہلائیں گے۔

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن نے اپنی دوہزارسال کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیاہے۔ کارڈینلز کے پانچویں اجلاس کے بعد چمنی سے سفید دھواں نکلا جو نئے پوپ کے انتخآب کی علامت تھا عیسائیوں میںنئے پوپ کا انتخاب اور عدم انتخاب سیا اور سفید دھویں کے نکلنے پر منحصر ہے۔ نئے پوپ کا تعلق لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹینا سے ہے پوپ فرانسس نے کہا کہ کارڈینلزنے انہیں زمین کے کونے سے تلاش کرلیاہے، پوپ فرانسس اعتقادات پرسختی سے کاربندمگرسماجی انصاف کے حامی تصورکیے جاتے ہیں۔ لیکن انھیں کلیساؤں میں جنسی بے راہ روی کا سامنا ہے۔

News ID 1818776

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha