مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روس کے ٹی وی روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو رکتے ہوئے کہا ہے کہ میں شامی ہوں میری زندگی اور موت شام میں ہی ہے شام کے صدر بشار اسد نے برطانیہ کے مکار وزير اعظم ڈیویڈ کیمرون کی مکارانہ تجویز کو سختی کے ساتھ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامی ہیں اور شام میں ہی رہیں گے اور وہ قطر اور سعودی عرب کے حکام کی طرح برطانیہ کے ہاتھ کا کھلونا نہیں ہیں/ شام پر فوجی کارروائی کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ رواں ہفتے برطانیہ کے مکار وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دورہ سعوی عرب کے موقع پر بشار اسد کو ملک چھوڑنے پر محفوظ راستہ فرہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ بشار اسد نے برطانیہ کے موذی وزیر اعظم کی تجویز رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی کٹھ پتلی نہیں ہیں، وہ شامی ہیں اور وہ شام میں ہی جئیں گے اور مریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں غیر ملکی مداخلت کے عالمی سطح پر برے نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے علاقائی استحکام پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں کہا کہ اگر مداخلت ہوئی تو نقصان اتنا زیادہ ہوگا کہ دنیا اس کا ازالہ نہیں کر سکے گی۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستیں آج بھی برطانیہ اور امریکہ کی مکار پالیسیوں میں گرفترا ہیں اور ان ممالک کے عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرنے دیا جاتا ۔
مہر نیوز/ 8نومبر/ 2012ء:شام کے صدر بشار اسد نے برطانیہ کے مکار وزير اعظم ڈیویڈ کیمرون کی مکارانہ تجویز کو سختی کے ساتھ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامی ہیں اور شام میں ہی رہیں گے اور وہ قطر اور سعودی عرب کے حکام کی طرح برطانیہ کے ہاتھ کا کھلونا نہیں ہیں/ شام پر فوجی کارروائی کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
News ID 1739011
آپ کا تبصرہ