مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندے ترجے روئید لارسن نے علاقائی مسائل بالخصوص شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کے دوران کہی۔ فریقین نے مشرق وسطی کی صورتحال اور شام میں جاری بحران کے حل کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجے روئید لارسن نے اس موقع پر ایران کو خطے کا ایک اہم ملک قرار دیا۔
مہر نیوز/ 3 اکتوبر2012ء: نیویارک میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں اقوام متحدہ کے نمائندے ترجے روئید لارسن نے علاقائی مسائل بالخصوص شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
News ID 1711396
آپ کا تبصرہ