مہر خبر رساں ايجنسي نے الجزيرہ ٹي وي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ عراقي اعلي انقلابي كونسل كے سابق رہنما آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے قتل ميں ملوث اصلي شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے سن 2003 ميں آيت اللہ حكيم حرم حضرت علي عليہ السلام سے نماز جمعہ ادا كر كے باہر نكل رہے تھے كہ گاڑي ميں بم دھماكہ ہوا جس ميں شہيد سيد محمد باقر كے ہمراہ درجنوں نماز گذار شہيد ہو گئے تھے اس واقعہ ميں كئي افراد زخمي بھي ہوئے اس سے قبل عراقي سكيورٹي افسروں نے اعلان كيا تھا كہ اس سلسلے ميں ايك ليبيائي شخص كو گرفتار كيا گيا ہے جو القاعدہ كا ركن ہے اور اس نے نجف ميں 2003 ميں ہونے والے اس بم دھماكہ ميں ملوث ہونے كا اعتراف كيا ہے
عراقي سكيورٹي دستوں نے اعلان كيا ہے كہ
آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے قتل ميں ملوث شخص كو گرفتار كرليا گيا ہے
اس سے قبل عراقي سكيورٹي افسروں نے اعلان كيا تھا كہ اس سلسلے ميں ايك ليبيائي شخص كو گرفتار كيا گيا ہے جو القاعدہ كا ركن ہے
News ID 166120
آپ کا تبصرہ