21 جولائی، 2012، 11:31 AM

پاکستان

شکار پور ميں دو قبيلوں کے درميان تصادم ميں ايک بچے سميت 5 افراد ہلاک

شکار پور ميں دو قبيلوں کے درميان تصادم ميں ايک بچے سميت 5 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 21 جولائی /2012ء: پاکستان کے علاقہ شکار پور ميں دو قبيلوں کے درميان مسلح تصادم ميں ايک بچے سميت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شکار پور ميں دو قبيلوں کے درميان مسلح تصادم ميں ايک بچے سميت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.  پوليس کے مطابق واقعہ شکار پور ميں مديجي کے قريب پيش آيا جہاں سدايا اور ڈاہني قبيلے ميں ديرينہ دشمني پر اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا. گوليوں کي زد ميں آکر سدايا قبيلے کے تين افراد اور ڈاہني قبيلے کا ايک شخص ہلاک ہوگيا جبکہ فائرنگ کي زد ميں آکر ايک راہگير بچہ بھي جاں بحق ہو گيا.

News ID 1654495

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha