مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران کو قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں اقوامِ متحدہ کے مبصرین کا مشن بڑھایا جائے۔اس مسودے میں روس نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےمبصرین کو کوشش کرنی چاہیے کے شام کے بحران کا سیاسی حل نکل سکے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں جبکہ روس اور چین شام کی موجودہ حکومت کی حمایت کررہے ہیں شام کے معاملے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک سعودی عرب ، قطر ، ترکی ، اسرائيل فرانس اور برطانیہ کو شدید شسکت کا سامنا ہے کیونکہ امریکہ اپنے اتحادیوں سے ملکر شام میں بھی لیبیا جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا تھا جسے روس ، چين اور ایران نے ملکر ناکام بنادیا ہے اور امریکہ کو اس کی اوقات دکھا دی ہے۔
مہر نیوز/ 11جولائی /2012ء: روس نے اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران کو قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام میں اقوامِ متحدہ کے مبصرین کا مشن بڑھایا جائے۔
News ID 1647471
آپ کا تبصرہ