مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلي حکومت نے غير قانوني تارکين وطن کو اسرائیل سے نکالنے کي اپني نئي مہم کے سلسلے ميں درجنوں افريقي تارکين وطن کو گرفتار کرلياہے.اطلاعات کے مطابق اميگريشن پوليس نے جنوبي شہرايلات اور وسطي اسرائيل کے کئي حصوں پرچھاپوں کے دوران کم ازکم 55 تارکين وطن کو گرفتار کيا ہے جن ميں زيادہ تر افریقی باشندے ہيں. انساني حقوق کے کارکنوں نے ان چھاپوں پر تنقيد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کارروائيوں سے نقل مکاني کرکے آنے والے خاندانوں ميں خوف و ہراس پھيل رہاہے جواپنے ملکوں ميں واپس بھيجے جانے سے پريشان ہيں جہاں حالات انتہائي خطرناک ہيں.اسرائيل کے اميگريشن حکام نے اپنے چھاپوں کا آغاز اتوار کو يروشلم کي ايک عدالت کي جانب سے جنوبي سوڈان کے 1500 غير قانوني تارکين وطن کي بے دخلي کے حکومتي منصوبے پر منظوري حاصل ہونے کے آٹھ دن بعد شروع کيا.انساني حقوق کي تنظيموں نے غير قانوني تارکين وطن کي بے دخلي کے خلاف عدالت ميں درخواست دائر کي تھي.اسرائيل کي حکومت تارکين وطن کو يہودي رياست کے ليے ايک خطرہ قرارديتي ہے اور وہ ان کي آمد روکنے کے ليے مصر سے ملحق سرحد پر باڑ لگا رہي ہے.
مہر نیوز/12 جون /2012 ء: اسرائيلي حکومت نے غير قانوني تارکين وطن کو اسرائیل سے نکالنے کي اپني نئي مہم کے سلسلے ميں درجنوں افريقي تارکين وطن کو گرفتار کرلياہے.
News ID 1625309
آپ کا تبصرہ