1 جون، 2012، 5:57 PM

سنگاپور کے صدر

مشرق وسطی میں ایران کا نقش فیصلہ کن ہے

مشرق وسطی میں ایران کا نقش فیصلہ کن ہے

مہر نیوز/ 1 جون /2012 ء: سنگاپور کے صدر نے مشرق وسطی میں ایران کے نقش کو اہم اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپور کے صدر ٹونی ٹین کنگ یام  نے ایران کے سفیر جواد انصاری سے ملاقات میں مشرق وسطی میں ایران کے نقش کو اہم اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کا آج علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم اور فیصلہ کن نقش ہے اور سنگا پور ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں سنگا پور کے صدر کوتہران میں  ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس  میں شرکت کے لئے ایرانی صدر کا دعوتنامہ پیش کیا۔ اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

 

News ID 1617389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha